بنٹوال 20؍ مارچ (ایس او نیوز) وٹلا نامی مقام پر ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے 2افراد ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والوں کے نام سندر پجاری (39سال) اور ہاشم (25 سال) بتائے جاتے ہیں۔
جس پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے اس کے مالک کا نام عبدالغفور عرف گرنل صاب بتایا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ پٹاخہ سازی جس مکان میں ہورہی تھی، اس کے لئے مناسب لائسنس نہیں لیا گیا تھا۔دھماکے کی وجہ سے اس مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔جس وقت یہ حادثہ پیس آیا تب ایک مقامی تہوار کے لئے پٹاخے تیار کیے جارہے تھے۔وٹلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس رجسٹر کرلیا ہے۔